جدہ (شفق ڈیسک) جدہ کریمنل کورٹ نے ایک غیر ملکی خاتون کیساتھ ناجائز تعلقات کے شبے میں دو ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ سعودی شہری شعبہ تعلیم سے وابسطہ ہے جبکہ ملزم پر ایک عرب خاتون پر تشدد کرنے نازیبا حرکت کرنے اور ایک باتھ روم میں تین گھٹنے بند رکھنے کا الزام بھی تھا۔ خاتون کا الزام تھا کہ نجی ڈرائیور کے چلے جانے کے بعد اس نے اس کی خدمات حاصل کیں تھیں۔ لیکن سعودی شہری نے اس سے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی تھی۔ خاتون کی رپورٹ پر سعودی شہری کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات
سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ دونوں کے درمیان موبائل ایس ایم ایس کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں دونوں جرم وار تھے لیکن خاتون کیطرف سے ان تعلقات میں اسکی مرضی شامل نہیں تھی اس لئے سعودی شہری پر مزید فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔ عدالت نے تمام دلائل اور ثبوتوں کی بناء پر سعودی شہری کو دو ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔