علیحدگی کے باوجود ملائکہ اور ارباز کہاں ہیں جان کر آپ بھی کشمکش کا شکار ہو جائیں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 31, 2017 | 18:13 شام

ممبئی(مانیڑنگ ڈیسک): بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اڑورہ ذاتی اختلافات کے باعث ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں ایک ساتھ چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچ گئے۔ بالی ووڈ اداکار اور سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ  کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جھگڑے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں اور دونوں نے طلاق کا فیصلہ بھی کرلیا ہے تاہم اس کے باوجود دونوں بہت سی تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور اس بار بھی دونوں اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے اور سلو میاں کی بہن ارپتا خان کے بیٹے آہل کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے مالدیپ پہنچ گئے ہیں۔ ملائکہ اپنی بہن امریتا اڑورہ جب کہ ارباز خان بھائی سہیل خان اور لولیا وینتر سمیت دیگر دوستوں کے ہمراہ ارپتا خان کے بیٹے آہل کی سالگرہ کی تقریب اور چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچ چکے ہیں جب کہ سلمان خان بھی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے آسٹریلیا سے 22 گھنٹے کا طویل سفر کرکے مالدیپ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے بھانجے کی سالگرہ منائی۔ ملائکہ اڑورہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بہن اور ارباز خان کے ساتھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں جس پر بھارتی میڈیا میں کافی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔کچھ روز قبل ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے جیولری فرم کی افتتاحی کی تقریب میں شرکت کی جہاں صحافیوں نے آئٹم گرل سے ارباز اوران کے درمیان ساز باز سے متعلق سوال کیا جس پر ملائکہ آگ بگولہ بوگئیں اور غصے سے تقریب ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں تھی۔واضح رہے کہ ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ  کے درمیان شادی کے 18 سال بعد علیحدگی ہو گئی ہے جب کہ دونوں نے طلاق کے لیے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ہر جگہ دونوں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔