ارجن رام پال غصے میں آپے سے باہر ہو گئے۔مداح کو زخمی کر ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 09, 2017 | 20:55 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اداکار ارجن رام پال نے تقریب کے دوران غصے میں آکر مداح کو زخمی کرڈالا۔ ممبئی میں ارجن رام پال  ڈی جے کی حیثیت سے ایک تقریب میں شریک تھے کہ وہاں موجود فوٹوگرافر نے ان کی تصویریں لینا چاہیں تو اداکار نے انہیں  ایسا کرنے سے منع کیا تاہم فوٹوگرافر نہ مانا اوران کی تصویریں کھینچتا رہا جس پر  ارجن رام پال غصے میں آگئے اورانہوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اس کا کیمرا چھین کراسے دے مارا تاہم خوش قسمتی سے وہ تو بچ گیا لیکن اس کی زد میں آکران کا مداح زخمی ہو گیا۔زخمی ہونے والے مداح کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اداکارنے کیمرہ کیوں مارا، اس حوالے سے میں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے تاہم پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔