2018 کے الیکشن میں فوج کیا کرنے والی ہے؟ سینئر سیاستدان کا حیرت انگیز دعویٰ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 17, 2017 | 09:17 صبح


 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں آمدہ الیکشن کے حوالے سے تاریخی کردار ادا کرنے والی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن
میں فوج کا کردار اہم ہوگا اور اس بار فوج پولنگ بوتھ سے باہر نہیں بلکہ پولنگ بوتھ کے اندر بھی کھڑی ہوگی۔ الیکشن ریفامرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئر سیاستدان نے کہا کہ اس موضوع پر عمران خان کھل کر بات کریں گے کیونکہ اگر انہوں نے کچھ کہا تو یہ قبل ازوقت ہوگا۔