افواج پاکستان کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ : اعلیٰ عہدوں پر فائز تین جرنیل صاحبان جو سگے بھائی ہیں ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 27, 2016 | 05:49 صبح

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات نے 24 اکتوبر 1980ء کو فوج میں کمشن حاصل کیا۔ انہوں نے امریکہ اوکلوہاما کمانڈ اینڈ سٹاف کالج برطانیہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے تعلیم حاصل کی۔ انہیں آرٹلری رجمنٹ میں کمانڈ حاصل ہے، وہ جی او سی سیالکوٹ رہے۔ 2013ء میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا دسمبر 2013ء میں انہیں ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن مقرر کیا گیا۔ اسکے بعد انہیں چیف آف جنرل سٹاف مقرر کیا گیا تھا۔ انکا تعلق فوجی خاندان سے ہے،

ان کے ایک بھائی جنرل عمر حیات پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے چیئرمین ہیں جبکہ ایک بھائی میجر جنرل احمد محمود حیات ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی انالیسز ہیں، ان کے والد میجر جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ جنوبی وزیرستان اور مالاکنڈ میں آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی تو جنرل زبیر حیات اس کا حصہ تھے، وہ سٹاف ڈیوئنز ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں