پاک فوج نےافغان سرحد پراچانک انتہائی قدم اٹھالیا، افغانستان میں قیامت ڈھےگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 20, 2017 | 07:31 صبح
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاک فوج نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے بھاری توپ خانہ پاک افغان سرحد پر بھجوا دیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔تاکہ پاک افغان سرحد سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو ختم کیا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے سرحدی علاقے پر بھاری توپ خانہ بھی بھجوا دیا ہے تاکہ سرحد پار کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جاسکے۔
دفاعی ماہر بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفر علی نے کہا ہے کہ یہ پاک فوج کا بہت اچھا اقدام ہے۔ اس سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر بہت طویل ہے اور اس کے ایک ایک انچ کی سیکیورٹی کرنا مشکل ہے۔ایسی صورتحال میں پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی سخت کر کے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو موثر طریقے سے روکا جا سکتا ہے۔