آرمی چیف کی بلوچ علیحدگی پسندوں کو ایک پر کشش پیش کردی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 26, 2016 | 12:52 شام

کوئٹہ(مانیٹرنگ)کوئٹہ میں پاک فوج کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان بڑا اور اہم صوبہ ہے، بلوچ لوگوں کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہوگی۔ آنیوالے دنوں میں بلوچ عوام ملکی ترقی کیلئے سب کے شانہ بشانہ ہوں گے، ہماری دشمنی صرف پاکستان کے دشمنوں سے ہے،نفرت پھیلانے والے چند لوگ ہیں جو ختم ہو جائیں گے،ناسمجھی میں دشمن کا آلہ کار بننے والے بلوچ بھائیوں کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے.
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سی پیک کی بروقت تکمیل اس خطے کو ترقی
کے نئے دور میں داخل کرے گی جس کے لیے پاک فوج دن رات کوشاں ہیں ،ہمارے بچوں کے مستقبل روشن ہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق بلوچ ریجمنٹ ہے سے ہے اور بلوچ کہلوانے میں فخر محسوس کرتے ہیں. انہوں نے ریکروٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس شعبے کا انتخاب کیا وہ ایک معزز شعبہ ہے . پاک فوج کے جوان ملکی سالمیت کے دفاع اور امن و امان کو قائم رکھنے کے ذمہ دار ہیں۔ وطن عزیز کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے،عبادت اور عہد کی قدر کرنے سے با آسانی چیلنجز کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔