پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے

2020 ,فروری 4



 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک):  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے روٹری انٹرنیشنل کی چار رکنی ٹیم نے ملاقات کی جس میں پولیو کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کوششوں اور صحت عامہ کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان میں صحت کے شعبے میں روٹری انٹرنیشنل کے کردار کو سراہتے ہیں، اس کے تعاون سے جلد پولیو کا خاتمہ کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں