2022 ,نومبر 21
آرمی چیف کی تقرری کو تماشا بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ یہ تماشا کس نے بنایا؟۔ آج 21نومبر ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ابھی آرمی چیف کی تقرری کاپراسس شروع نہیں ہوا۔فوج کی طرف سے سمری وزیر اعظم ہاؤس موصول نہیں۔
جب سمری ہی موصول کو وصول نہیں ہوئی تو مشاورت کس پر ہوتی رہی؟۔ بلاول نے دو روزقبل کہا عمران خان تماشا بند کریں۔ صدر نے گڑبڑ کی تو نتائج بھگتیں گے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ صدر کوئی خاص مائنڈ سیٹ رکھتے ہیں جس سے بلاول خوفزدہ ہیں۔
آرمی چیف کی تقرری کو تماشا سمری نہ بھیج کر بنایا جا رہاہے؟ جس سے ان شکوک کو تقویت ملتی ہے کہ جانے والوں نے جانے کا فیصلہ نہیں کیا۔ حکومت مشاورت کی افواہ اڑا کر پانی میں مد مدھانی چلا رہی ہے۔