ایرانی سفیر سے ملاقات، تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں: آرمی چیف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 20, 2017 | 06:45 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال اوردہشت گردی کے مشترکہ خطرے کے خلاف اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے دوسرے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل باوجوہ نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے مفادات کے احترام پر مبنی یہ تعلقات جاری رہیں گے۔ دریں اثناءآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نسٹ کے طلبا نے م

لاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق طلبا نے 30 مارچ کو امریکہ میں لانکلیویٹی ڈیزائن انٹرنیشنل چیمپئن شپ جیتی تھی۔ کیلیفورنیا میں ہونے والے مقابلے میں 20 ملکوں کے 30 شرکاءنے حصہ لیا۔ نسٹ کے طلبہ نے لٹریچر ایکوزیشن اینڈ مینمائزیشن ٹیم نامی آلہ ڈیزائن کیا۔ نسٹس طلبہ کی 3 رکنی ٹیم اویس شفیق، حوریا انعم اور ارسلان جاوید پر مشتمل تھی۔ آرمی چیف نے طلبہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہماری نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہے۔ طلبہ کی کامیابی اور سبز ہلالی پرچم بلند کرنے پر فخر ہے۔