معروف ماڈل کو جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 13, 2017 | 05:35 صبح

 
ماسکو (مانیٹرنگ رپورٹ)روس کی معروف ماڈل ماریہ سزانو ا کو جسم فروشی کا دھندہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔جواں سالہ ماڈل کے دوستوں کے مطابق نائٹ کلب میں مینجر کے طور پر کام کرتی تھی اور پھر وہ اچانک غائب ہو گئی ‘ماریہ کو آخری مرتبہ بحرین کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اس کی دوست وکٹوریہ کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے وہ غائب ہے۔روسی میڈ یا کے مطابق ماریہ زندہ ہے اور اسے جسم فروشی کا دھندہ
کرنے کے شبہ میں اردن سے گرفتار کیا گیا۔ماریہ جس ماڈلنگ ایجنسی کیلئے کام کرتی تھی اس کے نمائندے نے تصدیق کی کہ ماریہ کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ماریہ کو بحرین کے ایک امیر شخص نے جھانسہ دے کر جسم فروشی کے دھندے میں ملوث کیا۔ روسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ماریہ کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔