کیلا کھانے پر مصری گلوکارہ کو جیل بھیج دیا گیا

2017 ,نومبر 20



اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) مصری پاپ گلوکارہ ”شئیمہ“ کو میوزک ویڈیو میں شرمناک انداز میں کیلا کھانے پر جیل بھیج دیا گیا۔ مصری گلوکارہ شئیمہ کو میوزک ویڈیو میں نیم برہنہ حالت میں ایک کلاس روم میں مردوں کے سامنے کیلے پر دودھ ڈال کر کھانے اور اس کے ساتھ ہلکا پھلا ڈانس کرنے پر شکایت موصول ہونے پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ 

شئیمہ کی شرمناک ویڈیو سامنے آنے پر اس کے خلاف شکایات کے انبار لگنے پر 21سالہ گلوکارہ کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مقامی میڈیا نے بھی ویڈیو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ گلوکارہ نے ویڈیو پرسوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے لکھاکہ نوجوانی میں ہی گلوکارہ بننے کے خواب سجانے والی نوجوان گلورہ ہونے کے ناطے انہیں ردعمل کا اندازہ نہیں تھا، میں ان تمام لوگوں سے معذرت چاہتی ہوں جنہوں نے ویڈیو دیکھی اور ناموزوں ہونے کی وجہ سے کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں