سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری؟ کون کیا گیم کھیل رہا ہے؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 05, 2017 | 09:47 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ 2013 کے الیکشن کے بعد جب (ن) لیگ کی حکومت بنی تو مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان ایک مفاہمت ہوئی۔ اس مفاہمت کے تحت آصف زرداری نے نواز شریف کا بہت سی جگہوں پر ساتھ دیا لیکن بعد میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے حکومت میں آتے ہی میری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے اور ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کر لیا۔
 اس وقت زرداری صاحب کو یہ لگ رہا تھا کہ انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا اس لئے وہ بیرون ملک چلے گئے۔حامد میر نے کہا کہ اب جب وہ واپس آ چکے ہیں تو ان کی حکمت عملی یہ ہے کہ (ن) لیگ کو مشکل وقت دیں اور ایسے حالات میں وہ آنے والے دنوں میں (ن) لیگ کو للکاریں گے ، زرداری چاہتے ہیں کہ انہیں نواز شریف گرفتار کر کے جیل میں ڈال دے جس پر بلاول کو آمدہ 2018 کے الیکشن میں فائدہ ہو جائے۔