2017 ,دسمبر 31
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) ارشد خان کی نیلی آنکھوں سے متاثر ہوکر ایک خاتون نے ان کی تصویر کھینچی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی، جو چائے والے کی شہرت اور شوبز میں داخلے کا سبب بن گئی۔
ارشد خان کو میڈیا میں بے حد پذیرائی ملی ، انہیں مارننگ شوز سمیت مختلف میوزک البم اور اشتہارات میں بھی کاسٹ کیا گیا۔ نیلی آنکھوں والے ارشد کی شہرت بھارت سمیت دنیا بھر میں پھیل گئی تھی اور بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان بھی ارشد کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے تھے۔یہ بھی کہا گیا ارشد خان کے گانے کی ویڈیو کی وجہ سے اہل خانہ اور قریبی ساتھیوں نے ان کے شوبز سے وابستہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
جس کے باعث ان پر شوبز کی دنیا سے دور رہنے کے لئے کافی دباؤ بھی تھا۔ تاہم ارشد خان ایک بار پھر شوبز کا حصہ بننے جا رہے ہیں، اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کیا، وہ اب ٹیلی وژن کی سیریل یا پروگرام کا حصہ بنیں گے۔