جدید سائنس کی ایک اور انقلابی کامیابی : مصنوعی خون کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 25, 2017 | 07:41 صبح

لندن (ویب ڈیسک) سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے تجربہ گاہ میں بڑے پیمانے پر خون کے سرخ خلیے تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اس طریقے سے بنائے جانے والے خون کو عطیہ کیا جا سکتا ہے۔ سرخ خلیے اب بھی تجربہ گاہ میں تیار کئے جا سکتے ہیں، لیکن مسئلہ ان کی مقدار کا ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل اور قومی ادارہ صحت این ایچ ایس کے سائنس دانوں نے ایک ایسا طریقہ وضع کیا ہے جس کی مدد سے غیرمحدود مقدار میں خون تیار کیا جا سکتا ہے