وینا ملک سے خلع کے بعد اسد خٹک پر ایک اور بجلی گر گئی۔۔ تفصیلات منظرعام پر آ گئیں، پریشانیوں میں اضافہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 11, 2017 | 12:14 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی اسد بشیر خٹک سے خلع کے بعد اسد بشیر خٹک وینا ملک کو5 لاکھ درہم ادا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وینا ملک نے لاہور کی فیملی کورٹ اپنے شوہر سے خلع لینے کیلئے مقدمہ دائر کیا جس کا فیصلہ
ان کے حق میں سنا دیا گیا۔ فیصلے کے مطابق خلع کی صورت میں اب وینا ملک کو جہیز کا 25 فیصد قربان کرنا پڑے گا۔جبکہ اسد خٹک وینا ملک کو 5 لاکھ درہم ادا کریں گے۔ وینا ملک کے خلع لینے کے حوالے سے اسد خٹک کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے کوئی معاملہ نہیں ہے اور وہ صلح کیلئے بھی پرامید ہیں۔