ایشوریا رائے کے گھر میں خوفناک حادثے کے بعد اب تک کی صورتحال سامنے آگئی

2017 ,اکتوبر 25



 
ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) ایشوریا رائے کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے گھر میں گزشتہ روز آگ لگ گئی۔ جس عمارت میں ایشوریا رائے کی والدہ اور سچن ٹنڈولکر کے سسرال والے رہتے تھے وہاں آگ لگ گئی تھی۔
بھارتی میڈیا  کے مطابق آگ پر فورا ًقابو پا لیا گیا ہےلیکن آگ لگنے کی خبر سنتے ہی ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن فورا ساس کے گھر بھاگے لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایشوریا رائے نے مدا حوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کے لیے فکر مند ہونے کا بہت شکریہ ،میری والدہ بالکل ٹھیک ہیں۔

متعلقہ خبریں