ایشوریا اور ابھیشیک بچن کے درمیان بڑھتی تلخی کی وجہ کون ہے جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 08, 2017 | 20:17 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ ایشوریا اوران کے شوہر اور اداکار ابھیشیک بچن کے درمیان کچھ عرصے قبل فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کے بعد بھی تلخیوں کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں لیکن اب ایک بار پھر دونوں سپر اسٹارز کے درمیان بیٹی ارادھیا کو لے کر تلخیاں بڑھنے لگی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارابھیشیک بچن اوران کی اہلیہ ایشوریا رائے کے درمیان تلخیاں ایک بار پھربڑھ گئی ہیں لیکن اس بار ان تلخیوں کے پیچھے کوئی اورنہیں بلکہ ان کی بیٹی ارادھیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکارابھیشیک چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی ارادھیا ایک چائلڈ اسٹار کے طور پر بالی ووڈ کی فلموں میں ڈیبیو کرے کیونکہ وہ اپنی بیٹی کو مستقبل میں ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اداکارہ ایشوریا نہیں چاہتی کہ ارادھیا ابھی سے ہی کیمروں کے سامنے یا بڑے پردے پرنظر آئے، ان کی خواہش ہے کہ ارادھیا ابھی ان سب چیزوں سے دور رہے۔واضح رہے کہ آج کل ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے انوراگ کیشپ کی نئی آنے والی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہونے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ لیکن ان کی نجی زندگی میں آنے والی پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں ۔