ایشین ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو مختلف منصوبوں کے لئے 7ارب ڈالر فراہم کریگا

2019 ,اگست 30



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) نائب صدر ایشین ڈویلپمنٹ بینک زی شن سین نے کہا ہے کہ مواصلات، زراعت، پانی کے منصوبوں، تعلیم، تجارت، سیاحت، معاشرتی تحفظ، شہری خدمات، توانائی اور سیکیورٹی منصوبوں میں معاونت کی جائے گی، اے ڈی بی مختلف منصوبوں میں 7ارب ڈالر فراہم کریگا، 2020-22 کے بزنس پلان کیمطابق رقم 3 سال میں فراہم کی جائیگی۔ جمعہ کو ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے نائب صدرزی شن سین سے ملاقات کا اعلامیہ جار ی کردیا گیا جس میں نائب صدر ایشین ڈیولپمنٹ بینک زی شن سین نے کہا کہ مواصلات،زراعت،پانی کے منصوبوں،تعلیم،تجارت،سیاحت، معاشرتی تحفظ،شہری خدمات،توانائی،سیکیورٹی منصوبوں میں معاونت کی جائے گی، اے ڈی بی مختلف منصوبوں میں 7ارب ڈالرفراہم کریگا،2020-22 کے بزنس پلان کیمطابق رقم 3 سال میں فراہم کی جائیگی۔

پاکستانی حکومت صنعت اورنجی شعبے کا معیار بڑھانا چاہتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکومت سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتی ہے، یہ ایجنڈا پائیدار معاشی ترقی اورانفرا اسٹرکچرکی ڈیولپمنٹ کا ہے، ایڈی بی حکومتی ریفارم ایجنڈے کو سپورٹ کرتا ہے، پاکستان کی ترقی ترجیحات ہیں، سپورٹ جاری رہے گی۔

    متعلقہ خبریں