پاک فوج کے نئے ترجمان میجرجنرل آصف غفورکے پہلے ٹویٹ پرسابق ترجمان عاصم سلیم باجوہ کاایساجواب کہ دونوں نے پاکستانیوں کےدل خوش کردیے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 25, 2016 | 14:39 شام

 


راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) آئی ایس پی آرذرائع کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا چارج سنبھال لیاہے۔میجر جنرل آصف غفورنے خودسماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیااورکہاکہ الحمداللہ میں نےڈی جی آئی ایس پی آر کاچارج سنبھال لیاہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹوئٹ کیاکہ وہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے تعاون پران کاشکریہ اداکرتے ہیں۔انھوں نے اپنے پیغام کے آخرمیں پاکستانی مسلح افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد، کانعرہ بھی لکھا۔


دوسری طرف سابق ڈی جی

آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے بھی ٹویٹ کیااورکہاکہ ہم دنیا کی بہترین قوم ہیں،ہماری مسلح افواج نا قابل تسخیر ہیں۔انھوں نے کہاکہ وہ میجر جنرل آصف غفور کے لیے نیک تمناو¿ں کااظہارکرتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں کہاکہ انھیں چار سال 7 ماہ تک ڈی جی آئی ایس پی آر رہنے پرفخر ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ وہ سب کا بالخصوص میڈیا کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ اداکرتے ہیں۔انھیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی نمایندگی پر فخر ہے۔ق