وفاقی وزیراسد عمر اور فرخ حبیب کی قیوم نظامی سے ملاقات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 24, 2022 | 06:31 صبح

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی محترم اسد عمر نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات محترم فرخ حبیب کے ہمراہ پاکستان کے سینئر کالم نویس سیاست دان بانی و قائد جاگو تحریک محترم قیوم نظامی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی- پاکستان جاگو تحریک ڈسپلن کمیٹی پنجاب کے کنوینر اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محترم ڈاکٹر محمد صادق بھی اس ملاقات میں موجود تھے- اس ملاقات میں عوام کے مسائل مہنگائی غربت بیروزگاری گورننس سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا- بانی و
قائدِ تحریک نے اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں تنظیم سازی اور جماعت کو فعال و متحرک بنانے کے لیے تجاویز دیں اور جاگو تحریک کے اغراض و مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا بانی تحریک نے محترم اسد عمر کو اور ڈاکٹر محمد صادق نے محترم فرخ حبیب کو جاگو تحریک کا بروشر اور متبادل نظام کا پمفلٹ پیش کیا- اس ملاقات سے پہلے جاگو تحریک کے سینئر لیڈروں کو اعتماد میں لیا گیا ۔