ایشوریا رائے بچن کی خود کشی کی کوشش

2016 ,دسمبر 2



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): ایشوریا رائے نے گھریلو چپقلش سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشوریا نے نیند کی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ بر وقت طبی امداد سے ان کی جان بچا لی گئی ہے۔ بچن خاندان نے بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن طبیعت زیادہ ناساز ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں کو گھر پر ہی بلایا گیا۔ بعد میں ڈاکٹروں نے بات کو لیک کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچن خاندان نے کہا ہے کہ ایشوریا نے نیند کی گولیاں زیادہ کھا لی ہیں جس کی وجہ سے طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ معدہ صاف کرنے کے بعد ایشوریا نے نیم بے ہوشی کی حالت میں کہا ہے کہ مجھے مر جانے دیں۔ واضح رہے کہ اس خبر کی بچن خاندان نے سختی سے تردید کی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ ایشوریا نے یہ قدم اپنی فلم  (اے دل ہے مشکل) کے بعد آپس کے معاملات خراب ہونے کی وجہ سے اٹھایا ہے۔لیکن یہ بات ابھی واضح نہیں ہو سکی کہ اس کے پیچھے اسی تنازع کا ہاتھ تھا یا کوئی اوروجہ تھی۔

متعلقہ خبریں