معروف جرمن کمپنی مرسڈیز کا نیا ماڈل منظر عام پر
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 18, 2016 | 20:24 شام

معروف جرمن کمپنی مرسڈیز نے اپنی لگژری گاڑی متعارف کرا دی ہے جس نے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے۔درحقیقت جرمن کار ساز کمپنی نے اس ماڈل کی صرف 300 کنورٹ ایبل گاڑیاں تیار کی ہیں جو کم و بیش مونکیر سیریز کی دوسری کار ہے۔اس سے پہلے رواں برس مرسڈیز کم و بیش ایس 600 کو متعارف کرایا گیا تھا۔یہ لمیٹڈ ایڈیشن مے بیش ایس 650 چار نشستوں، ڈراپ ٹاپ کنورٹ ایبل گاڑی ہے جسے آئندہ سال موسم بہار میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔مگر اس کی قیمت ہوش اڑا دینے والی ہے جو کہ 3 لاکھ 21 ہزار ڈالرز (لگ بھگ س
اڑھے تین کروڑ پاکستانی روپے) ہے مگر اس کی خوبصورتی مسحور کردینے والی ہے۔اس گاڑی میں وی 12 انجن ہے جو کہ 630 ہارس پاور کی طاقت ہے اور یہ 155 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑائی جاسکتی ہے جبکہ صرف 4.1 سیکنڈ میں اس کی رفتار 62 میل فی گھنٹہ تک پہنچائی جاسکتی ہے۔اس گاڑی میں 20 انچ کے پہیے دیئے گئے ہیں تاکہ روڈ گرپ بہترین رہے اور دور سے دیکھا جائے تو یہ کسی کشتی کی طرح لگتی ہے۔اس گاڑی میں ورچوئیل ڈرائیور انسٹرومنٹ اور ایک ٹچ اسکرین ڈسپلے بھی موجود ہے ، جبکہ یہ گاڑی سرخ، سفید اور نیلے رنگوں میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔اور ہاں گاڑی نے دنیا بھر کے لوگوں کو اتنا متاثر کیا ہے کہ اس کے خریداروں کی لائن کمپنی کے پاس لگ چکی ہے تاہم فی الحال اسے پری آرڈر میں فروخت نہیں کیا جارہا۔