دشمنوں نے پھر وار کردیا : کراچی سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 14, 2017 | 09:06 صبح

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) کھارادر میں ڈاکٹر کو گھر سے بلا کر قتل کر دیا گیا، ڈاکٹر ذوالفقار کو نجی اسپتال منتقل کیا تھا، جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

کراچی میں ایک اور مسیحا دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گیا، کھارادر کھڈا مارکیٹ میں مسلح ملزمان نے ڈاکٹر کو گھر سے بلا کر سر پر گولیاں مار دیں۔ پولیس کے مطابق بغدادی تھانے کی حدود میں کھڈا مارکیٹ کھارادر کے رہائشی ڈاکٹر ذوالفقار کو 2نامعلوم ملزمان نے گھر سے باہر بلا کر نشانہ بنایا اور سر پر گولی مار کر فرار ہوگئے۔ اہلخانہ نے زخمی ڈاکٹر کو فوری طبی امداد کے لیے پرسول اسپتال لیکر پہنچے تاہم سہولیات کی عدم دستیابی پر زخمی ڈاکٹر کو نجی اسپتال منتقل کرنا پڑا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دہشتگردی کی بناپرپیش آیایاذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، شواہد اکھٹے کرکے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی ہے، ملزمان اب تک گرفتار نہیں ہو سکے، ڈاکٹر ذوالفقار کا کھارادر کھڈا مارکیٹ میں رہائش کے قریب ہی پرائیویٹ کلینک بھی ہے۔