آسٹریا میں ہٹلرکی رہائش گاہ منہدم کرنے کا فیصلہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 20, 2016 | 18:59 شام
ویانا (شفق ڈیسک) ہٹلر کی رہائش گاہ کو گرا کر نئی عمارت کی تعمیر کی جائے گی جو انتظامی امور یاپھرفلاحی کاموں کیلیے استعمال میں لائے جائے گی۔ آسٹریا میں آنجہانی سیاست دان ایڈولف ہٹلرکی رہائش گاہ کومنہدم کرنے کافیصلہ کر لیا گیا جہاں ان کی پیدائش ہوئی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کیمطابق آسٹریا میں ہٹلر کی رہائش گاہ کو گرا کر نئی عمارت کی تعمیر کی جائیگی جو انتظامی امور یاپھرفلاحی کاموں کیلیے استعمال میں لائے جائے گی۔ واضح رہے اس مکان پر حکومت اور اسکی مالکن کے درمیان جھگڑاتھا کیونکہ 1972ء سے یہ گھر کرائے پر تھا اور اس وقت اس کا کرایہ 5 ہزار3 سو ڈالرہے۔ گھر کی مالکن نے اس3 منزلہ عمارت کو حکومت کے ہاتھ بیچنے سے متعدد بار انکار کیا مگر اب یہ توقع کی جا رہی ہے کہ آسٹریا کی پارلیمان جلد ہی اس مکان کا قبضہ اس کی مالکن سے لینے کا قانون پاس کرے گی۔