پاکستان میں پہلی بارمردوں کیلیے ایوارڈ کا انعقاد

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 28, 2017 | 12:35 شام

کراچی: (مانیٹرنگ)پاکستان میں پہلی بار ’’مرد ایوارڈز‘‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے تاہم ان ایوارڈز کے ذریعہ ان تمام فرزند پاکستان کو اعزازت سے نوازا جائے گا جو اپنی انتھک محنت اور قابلیت سے نہ صرف اپنا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کررہے ہیں۔بولڈ مین ایورڈز کے سربراہ فیصل منشی نے کہا کہ ان ایوارڈز کے ذریعہ ہم ان مردوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں جوکہ ہمارے لیے باعث فخر ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں، اس بار ہم ایوارڈز کو ڈیجیٹل پلٹ فارم پر متعارف کروارہے ہیں کیونکہ یہ پہلی بار ہورہے ہیں۔

دوسری جانب ایوارڈز کے منتظم حسن رضوی نے کہا کہ خواتین کی محنت اور جذبہ کو بہت سراہا جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ نصف آبادی پر مشتمل مردوں کی محنت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جو کہ مختلف شعبوں میں پاکستان کا سر فخر سے اونچا کررہے ہیں، یہ ایوارڈز اس سلسلے میں بہترین کاوش ہیں، اس کے علاوہ اداکار فواد خان برینڈ ایمبیسڈر ہیں۔