ریڈ کارپٹ پر موجود ستاروں کے بہترین اور بدترین انداز

2017 ,جولائی 19



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): ہندوستان کے نامور ایوارڈ شو آئیفا کا انتظار ہر بولی وڈ مداح کو رہتا ہے، اس ایوارڈ شو کی رات صرف بولی وڈ میں بنائی جانے والی فلموں پر ہی نہیں بلکہ یہاں موجود ستاروں کے اسٹائل پر بھی سب کی نظریں ٹکی رہتی ہیں۔آئیفا ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر کئی نامور شخصیات جلوہ گر ہوئیں، جہاں کسی نے اپنے اسٹائل سے متاثر کیا جبکہ کوئی دلکش لگنے میں بُری طرح ناکام ہوا۔

بہترین اسٹائل

کریتی سنن

اداکارہ کریتی سنن کے شو کے ریڈ کارپٹ پر گلابی رنگ کے خوبصورت گاؤن میں جلوہ گر ہوئیں، اپنے انداز سے وہ کسی گڑیا سے کم نظر نہیں آرہی تھیں، ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس لباس میں وہ آج کے دور کی سنڈریلا نظر آرہی ہیں۔

کترینہ کیف

بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف آئیفا ایوارڈز میں ڈیزائنر زیاد نکاد کا بنایا ہوا نیلے رنگ کا خوبصورت گاؤن پہن کر جلوہ گر ہوئیں، تاہم ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کے ان کے اسٹائل سے ایشوریا رائے بچن کا کانز میں پہنا ہوا نیلا گاؤن یاد آگیا، جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔

عالیہ بھٹ

اداکارہ عالیہ بھٹ ایک کے بعد ایک فلم سے کامیابی کی جانب بڑھتی جارہی ہیں، اور ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ان کا اسٹائل اور ملبوسات کے معاملے میں ان کی چوائس بھی بہتر ہورہی ہے، آئیفا ریڈ کارپٹ پر عالیہ بھٹ زوہیر مراد کا ڈیزائنر کردہ سیاہ رنگ کا گاؤن پہنے نظر آئیں۔

سوناکشی سنہا

سوناکشی سنہا اس ایوارڈ شو میں نہایت منفرد انداز میں جلوہ گر ہوئیں، ان کا خوبصورت گاؤن ایونٹ میں موجود ہر شخص کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

میرا راجپوت

بہلے شاہد کپور اس ایوارڈ شو میں خوبرو نظر نہ آرہے ہوں، تاہم ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے اپنے آئیفا کے ڈیبیو میں ہی سب کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی، میرا نے اس دوران خوبصورت رنگ کا گاؤن زیب تن کیا، اور یقیناً بولی وڈ اداکاراؤں کو ان سے اسٹائل کے معاملے میں کچھ سیکھنا چاہیے۔

ورن دھون

ورن دھون ویسے ہی ہمیشہ ہر تقریب میں کافی دلکش انداز اپناتے ہیں، تاہم آئیفا میں انہوں نے اس منفرد انداز سے تمام اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پریتی زنٹا

فلمی دنیا سے وقفہ لینے والی پریتی زنٹا آئیفا ایوارڈز میں سیاہ رنگ کا لباس پہنے نہایت خوبصورت نظر آئیں، اس دوران وہ ڈیزائنر گوری اینڈ نینکا کا ڈیزائنر کردہ جوڑا پہن کر جلوہ گر ہوئیں۔

بدترین اسٹائل

شلپا شیٹی

شلپا شیٹی کا جوڑا اس ایونٹ میں متاثر کرنے میں ناکام رہا، جہاں تمام اداکارائیں نہایت خوبصورت جوڑوں میں جلوہ گر پوئیں وہیں شلپا شیٹی کا یہ چمکیلا گاؤن کافی عجیب لُک پیش کرتا رہا۔

بپاشا باسو

بپاشا باسو اپنے لُکس کے ساتھ بہت تجربے کرتی رہتی ہیں، لیکن کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان کا یہ تجربہ آئیفا ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر ناکام رہا، وہ اپنے اس انداز میں کسی کو بھی متاثر نہیں کرپائیں۔

نرگس فخری

نرگس فخری نے اس دوران مرون رنگ کا گاؤن زیب تن کیا، تاہم اس جوڑے میں وہ خود بھی کافی مطمئن نظر نہیں آئیں۔

شاہد کپور

شاہد کپور نے ایک الگ انداز کا سوٹ تو ضرور پہنا لیکن ان کا یہ تجربہ ناکام رہا۔

کالکی کوئچلن

اداکارہ کالکی کی اداکاری جنتی شاندار ہے، ان کا آئیفا کا انداز اتنا شاندار نہیں رہا۔ 

متعلقہ خبریں