چارد ن کی خاموشی پھر بڑا کھڑاک: ایان علی کے بارے میں اچانک ناقابل یقین خبر آ گئی

2017 ,مارچ 23



اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) ڈالر گرل ایان علی نے کرنسی سمگلنگ کیس میں کسٹم کلیکٹر کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف اپیل بحالی کی درخواست دائر کردی،کسٹم ایپلیٹ ٹریبونل نے اپیل بحالی کی درخواست پر کلیکٹر آف کسٹم کو نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایان علی کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے اپیل بحال کرنے کے لیے درخواست جمع کرائی،کسٹم ایپلیٹ ٹریبونل نے عدم پیروی کی بنا پر 27 فروری کو اپیل خارج کر دی تھی ایان علی نے کسٹم کلیکٹر کی جانب سے عائد پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے،خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے گاڑی خراب ہونے کے باعث بروقت نہیں پہنچ سکا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹریبونل پہنچنے پر معلوم ہو کہ اپیل عدم پیروی پر خارج کر دی گئی، تکنیکی بنیادوں پر خارج کی گئی اپیل بحال کر کے دوبارہ سماعت کی جائے۔
 

متعلقہ خبریں