ایان علی کی شادی، نام بھی تبدیل، معروف صحافی کے سنسنی خیزانکشافات‎

2017 ,ستمبر 23



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مجھے کسی نے بتایاکہ کراچی میں موجود ایک فلیٹ سے کھانے کے لیے اکثر میکلڈونلڈ اور کے ایف سی وغیرہ کو کال جاتی تھی اور کال مسز علی کے نام سے جاتی تھی۔ ایک دن ایک ڈاکٹر کو بھی کال آئی کہ مسز علی کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ جب ڈاکٹر فلیٹ میں پہنچا تو انہوں نے دیکھا کہ فلیٹ کے گیٹ کے باہر گبرو جوان لوگ سکیورٹی پر مامور تھے اور شاہانہ قسم کا پروٹوکول تھا۔ 
جب اندر جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ مسز علی ایان علی ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر سے جو فارم بنوایا اس پر بھی مسز علی لکھا گیا تھا۔یاد رہے کہ ایان علی کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اب وہ رہا ہو کر بیرون ملک مقیم ہیں۔

متعلقہ خبریں