سردی سے ٹھٹھرتا ملک ۔ یہاں درجہ حرارت منفی 58 تک گر جاتا ہے۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 27, 2016 | 16:03 شام

ایمیاکون(مانیٹرنگ ڈیسک):خزاں، بہار، گرمی اور سردی، موسم کے نام چاہے یہ چار ہوں لیکن موسم کی شدت کے ہزار رنگ ہوتے ہیں، دنیا کے کچھ حصوں میں سخت گرمی پڑتی ہے تو کئی حصوں کے مکین سال کے 365 دن سردی سے ٹھٹھرتے رہتے ہیں۔ایسا ہی یخ بستہ ایک علاقہ روس کا گاؤں ایمیاکون ہے جہاں سال بھر سردی پڑتی ہے اور جم کر پڑتی ہے، سردیوں کے موسم میں عام طور پر یہاں درجہ حرارت منفی 58 تک گر جاتا ہے۔ ان کی حالتِ زندگی کے بارے میں آپ بھی جانیے۔آپ بھی ان کی ہمت کو د
اس علاقے کی آبادی 3 لاکھ کے لگ بھگ ہے —
علاقہ مکین سردی سے مقابلہ ’رسکی چائے‘ سے کرتے ہیں —
موسم کی سختی یہاں کے مرد و خواتین کے لیے معمول کی بات ہے —
سال کے بارہ مہینے علاقے کے پودے، سڑکیں اور مجسمے برف کی چادر اوڑھے رہتے ہیں —
رہائشیوں کا سورج کا انتظار خال خال ہی ختم ہوتا ہے —
یہاں موجود پٹرول پمپس دو ہفتے لگاتار کھلے رہتے ہیں اور پھر دو ہفتے کے لیے ورکرز چھٹی پر چلے جاتے ہیں —
ٹھنڈ کے باعث پائپ لائنوں میں برف جمنے کی وجہ سے اب بھی علاقے میں باتھ رومز گھر سے فاصلے پر بنائے جاتے ہیں—
ٹھنڈ کی وجہ سے لوگوں کی مرنے پر سخت زمین کو کھودنا کسی امتحان سے کم نہیں اور اسی لیے آگ لگا کر زمین کو نرم کیا جاتا ہے—
جمی ہوئی مچھلی یا پھر گوشت کا سوپ یہاں کے رہائشیوں کا معمول کا کھانا ہے —
سخت سردی انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لیے بھی آسان نہیں ہوتی —
اس علاقے کے رہائشیوں کے مطابق منفی 58 سے کم درجہ حرارت کا مطلب شہر کا مکمل طور پر بند ہوجانا ہے —