سیاسی پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔ اداکار ایوب کھوسو کا بیان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 12:48 شام


کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ)اداکار ایوب کھوسو نے کہاہے کہ سیاسی پارٹی ضرور جوائن کی ہے لیکن سیاست دان نہیں ہوں۔سیاسی پارٹی کا حصہ بن کر فنکاروں کی خدمت کرنا چاہتاہوں۔پاکستان پیپلز پارٹی میں بلوچستان کی نہیں سندھ کی نمائندگی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ذمہ داریاں نہیں ملی ہیں۔آنے والے دنوں میں فیصلہ ہوجائے گا۔ فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے اپنے فینز کو متاثر کیا۔اب سیاسی پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا

تھا کہ ٹی وی اور فلم کے ذریعے ہم عوام کو سستی تفریح فراہم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔پاکستان میں فنکاروں کو سیاسی عمل میں اہمیت نہ دینا کسی المیہ سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے۔عام پاکستانی اب سیاست میں فنکار کوبھی دیکھنا چاہتا ہے۔ وہ سیاسی لیڈر سے زیادہ فنکار کو جانتا ہے۔اگر فنکاروں کو مواقع ملیں تو وہ عوام کے لئے کام کرسکتے ہیں۔ کئی ایک فنکار سماجی طو ر پر سرگرم ہیں۔واضح رہےمعروف اداکار ایوب کھوسو نےکچھ دن پہلے ہی پاکستان مسلم لیگ(ن)چھوڑکرپاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکی تھی۔