آذربائیجان میں ہر وقت جلتا رہنے والا عجیب و غریب پہاڑ

2022 ,مارچ 5



مشرقی یورپ کا ملک آذربائیجان اپنی قدیم ثقافت کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔ ملک میں سیاسی مقامات،ا نوکھے پہاڑ، جدید ن تعمیر کے نمونے اور آتش فشاں موجود ہیں جو دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن ان چیزوں سے ہٹ کر یہاں ایک ایسی چیز ہے جو بہت انوکھی ہے۔ یہ ایک پہاڑ ہے جو ہر وقت جلتا رہتا ہے۔ یانارڈنگ نامی اس پہاڑ کو جلتا ہوا پہاڑ بھی کہا جاتا ہے اور یہ پہاڑ صدیوں سے جل رہا ہے۔ پہاڑ کے مختلف حصوں میں ہر وقت آگ لگی رہتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس پہاڑ کے نیچے گیس کے ذخائر ہیں اور پہاڑ میں موجود دراڑوں سے گیس باہر نکلتی رہتی ہے۔ جس کے باعث ہر وقت آگ لگی رہتی ہے۔ اس پہاڑ کو دیکھنے ہر سال ہزاروں افراد آتے ہیں۔ کسی جلتے ہوئے پہاڑ کو دیکھنا یقینا ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔

متعلقہ خبریں