ڈبل سنچری کا اعزاز حاصل کرنے والے اظہر علی زخمی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 29, 2016 | 18:15 شام

میلبورن (مانیٹرنگ ڈیسک ) میلبورن ٹیسٹ کے ہیرو اظہر علی شارٹ لیگ پر فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے ۔ یاسر شاہ کی گیند پر میتھیو ویڈ کی شاٹ ان کے سر پرلگی جس کے بعد نائب کپتان کو میدان سے باہر جانا پڑا ۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرنے والے اظہر علی زخمی ہو گئے ۔ قومی اوپنر شارٹ لیگ پر دوران فیلڈنگ بلے باز کی شاٹ کا نشانہ بنے ۔ یاسر شاہ کی گیند پر میتھیو ویڈ کی شاٹ اظہر علی کے سر پر لگی ۔ گیند لگنے کے بعد انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا ۔ رپورٹس کے مطابق ان کی ا

نجری کی نوعیت زیادہ سنجیدہ نہیں ہے ۔