معروف پاکستانی اداکار بابر علی قتل کی دھمکیوں سے ڈر کر پاکستان چھوڑ کر امریکہ چلے گئے اور ساتھ ہی انتہا پسندو ں کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ فلم انڈسٹری کو خوف میں مبتلا کردیا

2018 ,دسمبر 1



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) معروف پاکستانی اداکار بابر علی قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستان چھوڑ کر امریکہ چلے گئے ۔تفصیل کے مطابق بابر علی کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکی آمیز کالز آرہی تھیںجس پر انہوں نے تھانہ ڈیفنس سی لاہور میں 16 نومبر کو مقدمہ درج کرایا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق بابر علی کو نامعلوم افراد کی جانب سے ٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔اس حوالے سے بابر علی نے کہا کہ دھمکیوں اور تعاقب کا سلسلہ ایک ٹی وی ڈرامہ نشر ہونے کے بعد شروع ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسند عناصر فنکاروں کے خلاف بھی متحرک ہیں۔

 

    متعلقہ خبریں