ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم 8 ویں نمبر پر
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 12, 2017 | 19:10 شام
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بابر اعظم ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں سنچری بنانے والے بابراعظم ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آ گئے، انہوں نے سیریز میں 13، 125 ناٹ آﺅٹ اور 16 رنز اسکور کیے۔ آل راﺅنڈر محمد حفیظ 88، 32 اور 81 رنز کی اننگز کھیل کر نہ صرف سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے بلکہ رینکنگ میں 6 درجے بہتری کے ساتھ ٹاپ 20 میں واپسی کی راہ ہموار کی۔ عماد وسیم 8 درجے بہتری کے ساتھ 89 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔محمد حفیظ نے بولنگ میں 10 درجے بہتری کے ساتھ 27 پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ آل راؤنڈرز میں انہوں نے افغانستان کے محمد نبی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ سیریز میں سب سے زیادہ 6 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی 14 درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے 34 ویں جب کہ محمد عامر 12 درجے بہتری کے ساتھ 38 ویں اور عماد وسیم 7 درجے بہتری کے ساتھ 39 ویں پوزیشن پرآ گئے ہیں۔اور بابر اعظم نے 8 ویں نمبر پر جگہ بنائی۔۔۔۔۔۔