معصوم بیٹی کو مارنے کے بعد نوجوان نے ایک اور ایسا کام کردیا کہ لاکھوں لوگوں کو اشکبار کردیا

2017 ,اپریل 25



بنکاک (مانیڑنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد انتہائی جذباتی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی 11 ماہ کی معصوم بیٹی کو بے دردی سے قتل کرکے خود کشی کرلی ، اس نے یہ اقدام فیس بک پر لائیو سٹریم بھی کیا جس کی وجہ سے دنیا بھر کے ہزاروں صارفین کے دل دہل کر رہ گئے۔ ”ووٹی سان وونگ ٹالے “ نامی بیس سالہ نوجوان کا پیر کے روز اپنی 21 سالہ بیوی ”جرانوخ تریرات “ سے جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ اپنی 11 مہینے کی بیٹی ” بیٹا“ کو لے کر غائب ہوگیا۔ جذباتی نوجوان ایئر پورٹ کے قریب ایک متروک ہوٹل کی بلڈنگ میں داخل ہوا اور اپنی معصوم بیٹی کو پھندا لگا کر قتل کیا جبکہ اس کی ویڈیو بنا کر فیس بک پر پوسٹ کردی جس کے بعد اس نے اسی جگہ پر فیس بک لائیو سٹریم پر خود کو پھانسی پر لٹکالیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والے نوجوان نے اپنی بیوی پر بد چلنی کا الزام عائد کیا تھا جس پر دونوں میں شدید تکرار ہوئی اور اس کے بعد نوجوان نے غصے میں انتہائی قدم اٹھایا۔ باپ بیٹی کی فیس بک پر لائیوچلنے والی ویڈیو کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا جبکہ اس ویڈیو کو ہزاروں بار شیئر بھی کیا گیا جس کے بعد فیس بک انتظامیہ نے اس کا نوٹس لیا اور 24 گھنٹے کے بعد یہ ویڈیو اپنی ویب سائٹ سے مکمل طور پر ختم کردی۔ لیکن جو لوگ یہ دیکھ چکے ہیں ان کے لیے یہ ایک خوفناک حقیقت ہے۔ 

متعلقہ خبریں