سکول میں ٹیچر نے 9 سالہ بچی کو فحش فلم دیکھتے پکڑ لیا، پوچھا کیوں دیکھ رہی ہو تو آگے سے اُس نے ایسا جواب دے دیا کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی،

2017 ,مئی 28



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک سکول میں ٹیچر نے 9سالہ بچی کو فحش فلم دیکھتے ہوئے پکڑ لیا۔ جب ٹیچر نے اسے اس بارے پوچھ گچھ کی تو بچی نے ایسا جواب دے دیا کہ سکول انتظامیہ کے پیروں تلے زمین نکل گئی اور اسے فوری طور پر پولیس بلوانا پڑ گئی۔ اس بچی سے جب ٹیچر نے پوچھا کہ تم یہ فحش فلم کیوں دیکھ رہی ہو تو اس نے بتایا کہ میرا کزن ایک سال سے ہمارے گھر پر ہے اور وہ  مجھے رات بھر تنگ کرتا رہتا ہے۔ وہ مجھے سونے نہیں دیتا۔“ بچی کی یہ بات سن کر ٹیچر دہل کر رہ گئی اور پولیس کو اطلاع دے دی۔یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سین انٹونیو میں پیش آیا ہے۔تفتیش میں معلوم ہے یہ بدبخت گزشتہ ایک سال سے اس معصوم بچی کے ساتھ، جب اس کی عمر محض 8سال تھی، یہ کھلواڑ کرتا آ رہا ہے۔ پولیس نے بچی کے باپ اور اس کے مجرم کزن کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں اس کے خلاف بچی کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام کے تحت مقدمہ چل رہا ہے اور اسے کم از کم 25سال قید کی سزا ہونے کا امکان ہے۔ کیونکہ ٹیکساس میں یہ جرم انتہائی سنگین سمجھا جاتا ہے اور اس کی کم از کم سزا 25سال قید جبکہ زیادہ سے زیادہ 99سال سے عمر قید ہے۔

متعلقہ خبریں