چین میں درندہ صفت شخص نے نومولود بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا سن کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

2017 ,اپریل 25



بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں درندہ صفت شخص نے اپنی دوست کی نومولود بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،ماںنے رو رو کر اپنا برا حال کر لیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چینی صوبے زی جنگ کے علاقے زکو ٹاون میں انڈے بیچنے والے 51سالہ شخص نے اپنی دوست کو پیشکش کی کہ وہ اس کی نو مولود بیٹی کو دیکھ بھال کے لیے باہر لے کر جا سکتا ہے جس پر خاتون نے حامی بھر لی۔جب درندہ صفت شخص بچی کو واپس لے کر آیا تو اس کی شکل سست تھی اور وہ بات نہیں کر رہی تھی ۔بچی کی ماں مس وینگ نے بتا یا کہ بچی کی سست شکل دیکھ کر مجھے لگا کہ وہ نیپی گیلی ہونے کی وجہ سے ایسی دکھائی دے رہی ہے،اس نے اپنی بیٹی کی نیپی تبدیل کرنے کی کوشش کی تو بچی نے رونا شروع کردیا ۔ماں کا کہنا تھا کہ وہ بچی کی نیپی اور پینٹ پر خون دیکھ کر خوفزدہ ہو گئی ۔ماں فوری طور پر اپنی بیٹی کو ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے بتا یا کہ اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا ہے اور اس کی حالت کافی خراب ہے ۔ڈاکٹروں نے مس وینگ کو مشورہ دیا کہ پولیس سے رابطہ کرے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی ۔ لیکن اب اس کے بعد کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔۔

متعلقہ خبریں