خاتون کو چھیڑنے والے شخص کی مار کھانے کے باوجود اتنی گندی باتیں کہ جان کر آپ بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے

کیپ ٹاﺅن (مانیٹرنگ ڈیسک) مثال مشہور ہے کہ ’ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے‘ لیکن کچھ بھوت ایسے بھی ہوتے ہیں جو لاتیں کھانے کے بعد بھی نہیں مانتے ۔ ایسے ہی ایک بھوت کا واقعہ جنوبی افریقہ کے شہر روڈ پورٹ میں دیکھنے میں آیا جہاں خاتون کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر ایک شخص کو اتنی مار پڑی کہ اس کی یاد داشت چلی گئی لیکن جب اس کی یادداشت واپس آئی تو موصوف نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا۔برطانوی اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق آئزک موتمبیری نے روڈ پورٹ میں سڑک پر اپنے خاوند کے ساتھ گزرنے والی ایک خاتون کی کمر کے نچلے حصے پر ہاتھ پھیرا۔ ہاتھ لگتے ہی خاتون نے چیخ ماری جس پر اس کے خاوند نے معاملہ سمجھا اور پوچھنا شروع کیا کہ یہ گری ہوئی حرکت کس نے کی ہے؟ ۔ استفسار کرنے پر تمام لوگوں نے آئزک کی طرف اشارہ کردیا جس کے بعد شوہر نامدار نے آئزک کی اتنی درگت بنائی کہ وہ بے ہوش ہوگیا۔بعد ازاں جب آئزک کو ہوش آیا تو اس نے لوگوں سے پوچھنا شروع کردیا کہ کیا واقعہ ہوا ہے؟ اور یہاں کیسے پہنچا؟۔ 15 منٹ تک آئزک کو اپنا نام تک یاد نہیں آیا لیکن پھر جب اس کی یادداشت واپس آئی تو اس نے اپنے کیے پر شرمندگی کا اظہار کیا۔ آئزک کا کہنا تھا کہ میں نے جو حرکت کی ہے وہ نہیں کرنی چاہیے تھی لیکن ایک بات ضرور کہنا چاہوں گا کہ میں نے آج تک اتنی خوبصورت کمر بھی نہیں دیکھی، یہ اب تک کی سب سے بہترین کمر تھی۔اور میں اسے چھوئے بغیر نہ رہ سکا۔