بغل میں چھری منہ میں رام رام

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 01, 2016 | 10:45 صبح

اسلام آباد( ویب ڈیسک) اس سے بڑی بغل میں چھری منہ میں رام رام کی مثال کیا ہوگی کہ ایک طرف مودی کی طرف سے اسلام آباد میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے رابطے کئے جارہے ہیں دوسری طرف لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق با اثر سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ نریندر مودی کے ایک سینئر مشیر نے اسلام آباد میں ایک اہم شخصیت سے رابطہ کرکے وزیراعظم نواز شریف تک پیغام پہنچایا ہے کہ بھارت کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں چاہتا۔جنگی جارحیت کے بعد بھارت کو اب احس
اس ہوگیا ہے کہ پاکستان کیخلاف فوجی آپشن سے پاکستان سے زیادہ بھارت کو نقصان ہوگا۔ واشنگٹن نے بھی جنگی جنونی بھارت کو اپنے عزائم سے باز رہنے کی تنبیہ کی تھی ۔کیری نے سشما سوراج اور سوزن رائس نے اپنے بھارتی ہم منصب قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول پر معاملات کو بگاڑنے سے باز رہنے پر زور دیا تھا۔ دوسری طرف آج صبح بھارت نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھمب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فورسز نے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں چھمب سیکٹر پر فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ کا سلسلہ صبح چار سے آٹھ بجے تک جاری رہا ، پاک فوج نے موثر انداز میں جواب دیا اور بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔