ابوبکر البغدادی سمیت اہم کمانڈرز موصل سے فرار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 09, 2017 | 17:23 شام
موصل: (مانیٹرنگ) شدت پسند تنظیم داعش اپنے مضبوط گڑھ موصل میں شکست سے دوچار ہے۔ امریکی حکام کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی اور اہم کمانڈرز موصل چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ عراق فوج شہر میں داخل ہونے کی تیاری کر رہی ہے لیکن ابھی تک ایسا کوئی حکم جاری نہیں ہوا، تاہم شہر کے بیرونی حصے میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔
ایک اندازے کے مطابق شام اور عراق میں کل 15 ہزار جنگجو باقی رہ گئے ہیں جن میں سے ڈھائی ہزار موصل میں لڑ رہے ہیں۔ حکام کے مطابق موصل اور الرقہ بھاگنے والے جنگجو دریائے فرات کی وادی میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔