جنرل باجوہ سعودی عرب پہنچ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 17:04 شام

راولپنڈی(مانیٹرنگ) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے۔ئی ایس پی آر کے ترجمان لفٹینٹ جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ آرمی چیف3روزہ سرکاری دورےپرسعودی عرب پہنچ گئے جہاں نائب سعودی وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اپنے تین روزہ سرکاری دورہ کے دوران سعودی سول وعسکری قیادت سےملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا یہ پہلا سرکار

ی دورہ ہے۔