مغربی بنگال: مشتعل ہجوم نے ذہنی معذور عورت کو چڑیل قرار دیکر مار ڈالا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جولائی 05, 2017 | 19:13 شام

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں مشتعل ہجوم نے دماغی طورپر معذور خاتون کو تشدد کر کے قتل کر ڈالا، گاﺅں کے لوگوں نے خاتون کے بال کاٹے اور ٹریکٹر سے باندھ کر تشدد کیا، خاتون پر بچوں کو اغوا کرنے اور چڑیل ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔ مشتعل ہجوم نے خاتون کے بال کاٹے اور ٹریکٹر کے ساتھ باندھ کر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں تاہم مودی سرکار کی جانب سے اس
سلسلے کو روکنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آ رہی۔