نامور ہدایتکار حسن طارق کی 35ویں برسی کل منائی گئی

2017 ,اپریل 24



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک):حسن طارق کی 35ویں برسی کل منائی گئی۔ حسن طارق23اکتوبر1934 کو امرتسر میں پیدا ہوئے بعد ازاں ہجر ت کر کے پاکستان آگئے۔انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیا۔ 1959 میں ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے فلمساز ذکا اللہ کچیلو اور ایس اے ملک نے فلم ’’نیند‘‘کی ڈائریکشن کا کام ان کو سونپ دیا۔ اس فلم میں ہیروئین ملکہ ترنم نور جہاں تھیں، حسن طارق نے رانی سے شادی کے بعد انہیں اپنی فلموں میں بڑے نمایاں اور منفرد کردار دیئے جسے رانی نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے امر کردیا۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں 43فلموں کی ہدایت کاری کی۔حسن طارق نے اپنے فلمی کیریئر میں بڑی منفرد موضوعات پر فلمیں بنائیں۔

متعلقہ خبریں