دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک):ایک افغان بچے نے، جنہیں گھر میں بنی لینونل میسی کی 10 نمبر والی شرٹ پہننے پر دنیا بھر میں شہرت ملی تھی، آخر کار اپنے ہیرو سے ملاقات کی ہے۔چھ سالہ مرتضیٰ احمدی کی دھاری دار پلاسٹک بیگ سے بنی شرٹ پہنے تصویر اس سال جنوری میں وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد بارسلونا کے سٹرائیکر نے انھیں اپنی ایک دستخط شدہ شرٹ بھیجی تھی۔قطر 2022 ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق اب مرتضیٰ احمدی کی لیونل میسی سے دوحا میں ملاقات ہوئی ہے۔بارسلونا کی ٹیم اس وقت دوحا میں ہے جہاں منگل کے روز اس کا الاہلی
ٹیم کے خلاف منگل کو دوستانہ میچ ہونا والا ہے۔