بھارت پاکستانی ہائی کمشنر کو ملک بدر کرسکتاہے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع ستمبر 29, 2016 | 19:34 شام

لاہور(تجزیہ فضل حسین اعوان) بھارت اگلے جارحانہ ممکنہ اقدام کے طور پر بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط اور دیر سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کو کہہ سکتا ہے یا کسی سفارتکار کو ناپسندیدہ قرار دے کی ملک بدر کرسکتا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف اب بھی کئی حوالوں سے مصلحتوں کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے ہمیشہ مودی کا نام لے کر انہیں للکارنے سے گریز کیا ہے۔جبکہ مودی کا نشانہ پاکستانی وزیر اعظم اور حکومت نہیں بلکہ پاک فوج ہے۔اس لئے یہ جواز نہیں بنتا کہ مودی پاکستان کے حکمرانوں کے بارے میں کچھ نہ ک
ہیں تو یہ پاک فوج کے بارے میں مودی کے اسے دہشتگرد قرار دینے کے بیانات پر پاکستانی حکمران خاموشی اختیار کئے رہیں۔نواز شریف حکومت کے پاس حساب برابر کرنے کا ایک موقع ہے ،بھارتی ہائی کمشنر اور عملے کو ملک چھوڑنے کا کہیں اور اس سے قبل اپنے عملے کو واپس پاکستان بلالیں۔اطلاعات کے مطابق پاکستان میں موجود انڈین سفارتکاروں نے اُڑی حملے سے قبل اپنی فیملیز کو بھارت بھجوا دیا تھا۔