بیٹی کب پرائی لگتی ہے

2017 ,جون 19

بنتِ ہوا

بنتِ ہوا

تہذیب

bintehawa727@gmail.com



*بیٹی جب شادی ہو کے سسرال جاتی ہے* *تب پرائی نہیں لگتی...*
*مگر......*
 *جب وہ میکے آکر ہاتھ منہ دھونے کے بعد سامنے ٹنگے ٹاول کی بجائے اپنے بیگ سے مختصر رومال سے منہ پونجتھی ہے* *تب وہ پرائی لگتی ہے....*
*جب وہ باورچی خانے کے دروازے پر نامعلوم سی کھڑی ہو جاتی ہے* *تب وہ پرائی لگتی ہے....*
*جب وہ پانی کے گلاس کے لئے ادھر ادھر آنکھیں گھماتی ہے* *تب وہ پرائی لگتی ہے....*
*جب وہ پوچھتی ہے واشنگ مشین چلا لوں کیا...* *تب وہ پرائی لگتی ہے....*
*جب میز پر کھانا لگنے کے بعد بھی برتن کھول کر نہیں دیکھتی تو...* *تب وہ پرائی لگتی ہے....*
*جب پیسے گنتے وقت اپنی نظریں چراتی ہے *تب وہ پرائی لگتی ہے...*
 *جب بات بات پر غیر ضروری قہقہے لگا کر خوش ہونے کا ڈرامہ کرتی ہے...* *تب وہ پرائی لگتی ہے....*
 *اور لوٹتے وقت *اب کب آؤ گی* کے جواب میں *دیکھو کب آنا ہوتا ہے*' یہ جواب دیتی ہے،...* *تب ہمیشہ کے لئے پرائی ہو گئی...* *ایسا لگتا ہے...*
*لیکن گاڑی میں بیٹھنے کے بعد
جب وہ چپکے سے
 اپنی آنکھیں چھپا کے خشک کرنے کی کوشش کرتی ہے....* *تو وہ پرايا پن ایک جھٹکے میں بہہ جاتا ہے ...*
*نہیں چاہئے حصہ بھیا*
میرا میکہ سجائے رکھنا
*کچھ نہ دینا مجھے
صرف محبت برقرار رکھنا
*بابا جانی کے اس گھر* میں
میری یاد بسائے رکھنا*
*بچوں کے ذہنوں میں میرا
مان برقرار رکھنے
*بیٹی ہوں ہمیشہ اس گھر کی
یہ اعزاز سجايے رکھنا.
*بیٹی سے ماں کا سفر*
*بیٹی سے ماں کا سفر
بےفکری سے فکر کا سفر
*رونے سے خاموش کرانے کا سفر*
*تحمل کا سفر*
*پہلے جو آنچل میں چھپ جایا کرتی تھی.
*آج کسی کو آنچل میں چھپا لیتی ہیں....
*پہلے جو انگلی پہ گرم گھی لگنے سے گھر کو سر پہ اٹھایا کرتی تھی....
*آج ہاتھ جل جانے پر بھی کھانا بنایا کرتی ہیں...
*پہلے جو چھوٹی چھوٹی باتوں پہ رو جایا کرتی تھی...
*آج بڑی بڑی باتوں کو ذہن میں چھپایا کرتی ہیں....
*پہلے بھائی، بہن , دوستوں سے لڑ لیا کرتی تھی....
 *آج ان سے بات کرنے کو بھی ترس جاتی ہیں....

بیٹی بس ایسی ہوتی ہے ۔۔۔۔

نوٹ:اگر آپ بھی اپنا کوئی کالم،فیچر یا افسانہ ہماری ویب سائٹ پر چلوانا چاہتے ہیں تو اس ای ڈی پر میل کریں۔ای میل آئی ڈی ہے۔۔۔۔

bintehawa727@gmail.com

ہم آپ کے تعاون کے شکر گزار ہوں گے۔

متعلقہ خبریں