گذشتہ ہفتے کا پاکستان بی بی سی کی نظر میں تصاویرکیساتھ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 13, 2016 | 16:35 شام

 

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کہ ضلع خضدار کے دربار شاہ نورانی میں دھماکے کے نتیجے 50 سے زائد زائرین ہلاک ہو گئے۔

 

انڈیا سے سکھ یاتری گرو نا

نک کا 547 واں یومِ پیدائش منانے کے لیے پاکستان آئے

 

نیشنل جیوگرافک کے باعث عالمی شہریت یافتہ افغان خاتون شربت گلہ کو سزا پوری ہونے کے بعد افغانستان بھجوا دیا گیا۔

 

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں جیت کے بعد پاکستان کے سٹاک ایکسچینج میں 500 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

 

کراچی میں فرقہ وارانہ حملوں کی تحقیقات کے لیے پولیس نے شیعہ اور سنی رہنماؤں کو حراست میں لیا جس کے بعد شیعہ برادری نے احتجاج کیا۔

 

صوبہ سندھ کے گورنر عشرت العباد کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ریٹائرڈ چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی کو گورنر بنا دیا گیا


پاکستان کے معروف گلوکار اے نیئر طویل علالت کے بعد لاہور میں چل بسے، اُن کی عمر 66 برس تھی

 

پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے معاملے میں فریقین کو 15 نومبر تک دستاویزی شواہد جمع کروانے کا حکم دیا