صبا قمر، صائمہ اور شگفتہ اعجاز نے 5مئی کو اپنی سالگرہ منائی۔

2017 ,مئی 5



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): فلم اسٹار صائمہ نور، صباء قمر اور شگفتہ اعجاز نے کل اپنی اپنی سالگرہ منائی۔اداکارہ صائمہ نور، شگفتہ اعجاز اپنی 46ویں جبکہ صباء قمر نے 33ویں سالگرہ منائی، فلم اسٹار صائمہ نور 5مئی 1971ء کو ملتان میں پیدا ہوئیں جبکہ ٹی وی کی اداکارہ شگفتہ اعجاز بھی پانچ مئی 1971ء کو گجرات میں پیدا ہوئیں۔ اداکارہ صباء قمر 5مئی 1984ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔واضح رہے کہ صباء قمر کی بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈم ‘‘ریلیز ہونے والی ہے اور آج کل صباء قمر اپنی فلم کی تشہیری مہم کے لیے بھارت میں موجود ہیں اور اپنی 33ویں سالگرہ بھی بھارت میں ہی منائی ہے۔ 

متعلقہ خبریں