دبئی:برطانوی جوڑا کو ’بیچ سیکس‘ پرتین ماہ قید۔۔۔۔۔ سزا پوری ہونے پر ملک سے باہر نکلنے کا حکم

2017 ,جون 6



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): دبئی کی ایک عدالت نے ایک برطانوی جوڑے کو ساحل سمندر پر سیکس کرنے کے جرم میں تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ برطانوی مرد ونس اوکور اور عورت میشال پامر کو دبئی کی ایک بیچ سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ بقول پولیس کے جنسی عمل میں مشغول تھے۔ عدالت نے مرد اور عورت کو ایک ہزار درہم کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ دونوں برطانوی ضمانت پر رہا ہیں اور عدالت نے انہیں حکم دیا ہے کہ وہ اپنی قید کی مدت پوری ہوتے ہی متحدہ عرب امارت سے نکل جائیں۔ میشل پامر دبئی میں اچھی ملازمت کرتی تھیں لیکن گرفتاری کے بعد وہ ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔ ونس ایکور چھٹیاں گزارنے کی غرض سے دبئی گئی تھے جہاں ان کی ملاقات میشال سے ہوئی۔ میشال نےعدالتی فیصلے کے بعد کہا کہ وہ اس فیصلے سے انتہائی مایوس ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ وہ صرف پیار کر رہے تھے اور جنسی فعل کرنے کا الزام غلط ہے۔ پولیس آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے جوڑے کو نامناسب حرکات سے باز رہنے کے لیے کہا لیکن وہ جب واپس آئے تو وہ سیکس میں مشغول تھے۔ میشال کے وکیل نے کہا کہ پولیس کا الزام غلط ہے اور وہ اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ دبئی میں بی بی سی کے نامہ نگار کرسچیئن فریزر نے کہا کہ برطانوی جوڑے کو سزا دوسرے سیاحوں کے لیے ایک وارننگ ہے۔ کچھ عرصے سے متحدہ عرب امارات میں یہ خیال پروان چڑھ رہا تھا کہ سیاح مقامی قوانین کی پرواہ نہیں کرتے۔

متعلقہ خبریں